Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان جھوٹا، کرپٹ اور بے ایمان ثابت ہوا، سعید غنی


کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو یہ ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ تم اس ملک کے اداروں کو خراب کرو، عمران خان کو اس ملک کے معاشرے کو تباہ کرنے کا بھی ٹاسک دیا گیا اور اس نے اس ٹاسک کو بخوبی انجام دیا۔

پی پی کراچی کے صدر سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمجھتا ہوں الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ادھورا ہے کیونکہ فیصلہ 2011 تک کے دیئے گئے شواہد کی روشنی میں آیا جب کہ اب 2022 ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کو 2013 سے 2022 تک ملنے والی فنڈنگ کی بھی تحقیقات کی جائیں، بھارت و اسرائیل سے ملنے والی فنڈنگ پر جے آئی ٹی بنائی جائے، عارف نقوی کے فنڈز کا معاملہ کوئی معمولی جرم تو نہیں ہے، عمران خان نے بیرونی فنڈنگ لی ہے جو پاکستان کے قانون کے مطابق جرم ہے، کوئی سیاسی جماعت کسی کمپنی سے پیسے نہیں لے سکتی، عمران خان نے ملکی اور بیرون ملک کمپنیوں سے فنڈ زلئے، عمران خان جھوٹا، کرپٹ اور بے ایمان ثابت ہوا ہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے الزام عائد کیا کہ عمران خان تمام اداروں کو اکساتے اور ڈراتے رہے، تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی، کامیاب ہونے پر پاکستان اور دنیا بھر میں مظاہرے کروائے گئے، مظاہروں کے ذریعے اداروں کی تذلیل کی گئی۔

پی پی کراچی کے صدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہر انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے ہروایا گیا، اداروں کو دیر سے احساس ہوا کہ اس عمل کو روکنا ہو گا، پاک فوج کے افسران ریلیف کے کام کرتے ہوئے شہید ہوئے، پوری قوم اس سانحے پر یکجا تھی لیکن عمرانی ٹولے کے لوگوں نے اس موقع پر بھی سوشل میڈیا پر جو کیا وہ سب نے دیکھا۔

سعید غنی نے کہا کہ ہر جماعت کیلئے ایک حد مقرر ہے، یہ خود کو اس سب سے ماورا سمجھتے ہیں، یہ سب کو ڈرا کر زیر اثر لانا چاہتے ہیں، فرح خان بھاگی تو عمران خان کے علاوہ کسی نے اس کا دفاع نہیں کیا، دوسرے پر الزام لگے تو فرح خان کو باہر بھگا دیا۔

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہارے بچے لندن میں بیٹھے ہیں اور تم یہاں لوگوں پرالزام لگاتے ہو، جس آدمی کو مذہب کا نہیں معلوم وہ مذہب کا چیئرمین بن کر بیٹھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے کسی ادارے کو نہیں چھوڑا، عمران خان ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے، چار برسوں سے پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام تھی تو ذمہ دار یہ خود ہی تھے۔

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کہا کہ عمران خان بھارت کی مثالیں دے کر مودی کی مہم چلاتے ہیں اور اپنی تقاریر میں عوام کو اداروں کے خلاف اکساتے ہیں۔

Related posts

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ

ibrahim ibrahim

عمران خان کا اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم

ibrahim ibrahim

یوکرینی دارالحکومت کیف پر قبضے کی لڑائی، دھماکوں کی آوازیں

Hassam alam

Leave a Comment