Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں طالبان کی موجود گی کے خلاف جلوس نکالے جا رہے ہیں

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں طالبان کی موجودگی کے خلاف جلوس نکالے جا رہے ہیں، یہ صوبائی نہیں قومی مسئلہ ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر شہری کی ہلاکت پر دونوں جانب سے سرد مہری کا ماحول ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے پاک افغان غلام خان کراسنگ پوائنٹ بند ہے، خیبر پختونخوا میں طالبان کی موجود گی کے خلاف جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات اوردیر میں طالبان کے خلاف جلوس نکالے گئے ہیں، طالبان کا مسئلہ صوبائی نہیں قومی ہے۔

Related posts

ملک میں مہنگائی نہیں صرف شور شرابہ ہے، شوکت ترین

Rauf ansari

یوکرین صحافی کا لائیو شو پر روسی سیاست دان پر حملہ

Hassam alam

عالمی برادری کی کشمیر میں مظالم پرخاموشی مجرمانہ فعل ہے، سلطان محمود

Rauf ansari

Leave a Comment