Urdu

کراچی: ملیر جام ہاؤس میں غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے اور وڈیو بنانے پر ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں مزید تین ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر 16 نومبر تک پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ملیر جوڈیشل میجسٹریٹ کی عدالت میں ملیر میمن گوٹھ جام ہاؤس میں غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے اور وڈیو بنانے پر ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں مزید تین ملزموں کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ ملزمان میں رزاق، معراج او جمال شامل ہیں تفتیشی افسر کے مطابق ملزموں نے وڈیو وائرل ہونے کے بعد ناظم جوکھیو کو دھمکیاں دی تھیں مقدمے میں اغوا کی دفعات کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

مقدمے میں ایم این اے جام عبدالکریم اور ایم پی اے جام اویس سمیت 16 ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں پانچ دیگر نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔ مقدمے میں مجموعی طور پر 21 ملزمان کو شامل کیا گیا ہے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 16 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مدعی وکیل کے مطابق پولیس کو بیان میں دو غیر ملکیوں کے نام بھی دئیے گئے ہیں۔

عدالت کی جانب سے غیر ملکیوں کو بھی مقدمے میں شامل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس نے تاحال مقتول ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور ون آلود کپڑے برآمد نہیں کیے ہیں۔ تفتیشی افسر نے تاحال دفعہ 109 اور شواہد چھپانے کی دفعات شامل نہیں کی گئی ہیں۔

Related posts

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر مارا گیا

Hassaan Akif

اے ایس ایف کی کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی، 72 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد

Hassam alam

آرمی چیف کا خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پراظہار افسوس

Rauf ansari

Leave a Comment