کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بل گیٹس کافی ذہین شخص ہیں اور وہ موجودہ ڈیجیٹل دور کے چراغ ہیں۔ ان کی مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیاں اور معلومات مجھے متاثر کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسے لیے میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا بل گیٹس میری پیشکش قبول کریں گے؟۔ شمس الاسلمی نے یہ ٹویٹ بل گیٹس سے متعلق ایک خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ۔ جس میں مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ دنیا ممکنہ طور پر مستقبل میں چیچک کا سامنا کر سکتی ہے۔ لہٰذا تحقیق کے لیے فنڈز مختص کرنا ہوں گے۔
جميل هذا الانسان نبي العصر الالكتروني عاجبني تنبؤاته ومعرفته بلي جاي انا اعرض عليه الزواج تتوقعون يوافق؟؟؟ https://t.co/H2WLlHtQeQ
— #شمس ☀️ (@shamsofficial) November 5, 2021
گلوکارہ کی ٹویٹ پر مقامی اور انٹر نیشنل میڈیا پر خوب چرچا ہوا جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اسے غلط انداز میں پیش کیا انہوں نے یہ بات صرف مذاق میں کی تھی۔ یاد رہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
