Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سانحہ سے متعلق رپورٹ چار ہفتے میں سپریم کورٹ میں پیش کر دیں گے

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سپریم کورٹ کا احترام کرتی ہے، وزیراعظم نے عدالت کو ساری صورتحال سے آگاہ کر دیا، سانحہ سے متعلق رپورٹ چار ہفتے میں تیار کر کے سپریم کورٹ میں پیش کر دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر وزیراعظم نے ثابت کیا وہ قانون اور عدلیہ کے احترام میں کس طرح آگے جاتے ہیں، صبح ساڑھے 9 بجے عدالت نے وزیراعظم کو پیش ہونے کا حکم دیا، عمران خان عدالت کے حکم پر گھر سے سیدھا عدالت پہنچے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے وقت ن لیگ برسر اقتدار تھی، ہم اس وقت کی برسر اقتدار جماعت ن لیگ پر ساری ذمہ داری ڈال سکتے تھے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اختلافات پس پشت ڈال کر اکٹھی ہوئیں، سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، آج بھی اسی نیشنل ایکشن پلان کو لے کر آگے چل رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بچوں کی شہادت پر ہر پاکستانی کا دل رنجیدہ ہے، عدالت نے 4 ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، وزیراعظم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کورونا اور معیشت جیسے چیلنجز کا سامنا کیا، 23 کروڑ افغانی عوام کو کھانا نہیں مل رہا، ہمسایہ ملک افغانستان میں طالبان نے ٹیک اوور کرلیا۔

Related posts

مشعال ملک کا وکلا برادری سے مقدمہ کشمیر عالمی عدالت میں لڑنے کا مطالبہ

Nehal qavi

میزائل غلطی سے پاکستان کی حدود میں گرا، بھارت

Rauf ansari

وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 جنوری کو طلب

Hassaan Akif

Leave a Comment