Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے

اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ آنے کا کسی نے کہا نہ کوئی اطلاع تھی، سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے، اس کے فیصلے سب پر لاگو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اٹارنی جنرل بہتر جواب دے سکتے ہیں، کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی، گیم صرف عمران خان کی ہے، جو بھی مسئلہ ہے وہ آئین و قانون کے تحت حل ہوگا۔

Related posts

عید الاضحٰی سے قبل ملک میں مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ

ibrahim ibrahim

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

Hassam alam

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے محسن بیگ پر تشدد کے حوالے سے متعلقہ پولیس سےانکوائری شروع کر دی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment