Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ستر ٹن سرکاری چینی کی پہلی کھیپ پشاور پہنچ گئی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر پشاور پہنچنے والی دس ہزار ٹن چینی شہر کے 114 دکانداروں کو فراہم کر دی گئی جسے 90 روپے کلو فروخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کی جانب سے چینی کے نرخوں کو اعتدال پر لانے کی غرض سے 70 ٹن سرکاری چینی کی پہلی کھیپ پشاور پہنچ گئی جسے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی نگرانی میں شہر کے 114 دکانداروں کو فراہم کر دی گئی جو عوام کو نوے روپے کلو فروخت کی جائے گی۔

صوبائی حکومت کے دعوے کے باوجود شہر کے اکثر بازاروں اور مارکیٹوں میں کہیں بھی 90 روپے کلو چینی فروخت نہیں ہو رہی۔ ڈیلرز کہتے ہیں حکومتی اعلان کی چینی تاحال ہمیں نہیں ملی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق سرکاری چینی کو عوام تک رسائی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ عوام 90 سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں۔

Related posts

توانائی بحران کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنانےکا فیصلہ

ibrahim ibrahim

پی ٹی آئی نے 9 حلقوں میں انتخابی شیڈول چیلنج کردیا

Hassam alam

ہماری افغانستان میں قیام امن کی کوششوں اور کردارکو سراہا گیا، وزیرخارجہ

Rauf ansari

Leave a Comment