Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آج ہم قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل تقریباً یہی فیصلہ تھا کہ آج ہم قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے۔

شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست تو اب شروع ہوئی ہے، اب ان کو پتہ لگے گا کہ کتنے 20 کا 100 ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ لوگ اتوار کو فائلیں بدلتے رہے ہیں تاکہ ان پر فرد جرم نہ لگے، انکے 12،12ارب کے کیسز ہیں، اسٹبلشمنٹ کو یہ جان لینا چاہیے کہ یہ چہرے قوم دیکھنے کو تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے بیوروکریسی کا سہارا لیکر فائلیں بدلیں، تین دن کیلئےعمرے پر جارہا ہوں، ان کو چھوڑوں گا نہیں، یہ امپورٹڈ حکومت قائم رہ گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پہلے بھی میری بات نہیں سنی گئی کل میں نے عمران خان کو کہا تھا اور کل تقریبا یہی فیصلہ تھا کہ آج ہم استعفے دیں گے۔

Related posts

حکومت کا ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ

Nehal qavi

چائنا کے بعد روسی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت

Rauf ansari

عمران خان سے صلح کرنا ملک سے غداری ہوگی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض

Hassam alam

Leave a Comment