Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 24 منحرف ممبران پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس سپیکر آفس میں جمع

لاہور: تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں منحرف ارکان کا معاملہ، پی ٹی آئی نے 24 ممبران پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس سپیکر آفس میں جمع کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی مقررہ وقت میں ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کریں گے۔ ابھی ریفرنس پر سپیکر کی جانب سے کاررروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ منحرف اراکین کا تعلق جہانگیر ترین، علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔ منحرف اراکین کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا ہے لیکن کسی نے جواب نہیں دیا۔

خیال رہے پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پہلے ان ارکان کو پارٹی پالیسی پر عمل کرنے کا مراسلہ جاری کیا۔ پارٹی سیکرٹری جنرل نے بعد ازاں چار اپریل کو شوکاز نوٹس جاری کر کے خلاف ورزی پر جواب مانگا۔ منحرف ارکان کے ریفرنس میں حمزہ شہباز کے ساتھ پریس کانفرنسز، ویڈیو بیانات بھی لف ہیں۔ منحرف ارکان متعدد مواقعوں پر حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کے لئے ووٹ دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔ منحرف ارکان کی جانب سے شوکاز نوٹسز کا جواب نہیں دیا گیا۔

Related posts

حارث رؤف کا دوران میچ ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ مار دیا

Rauf ansari

پی این ایس تیمور کا سری لنکا کا دورہ، جشن آزادی تقریب میں شرکت

Hassam alam

شیری رحمان کا کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

Hassam alam

Leave a Comment