چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب آج کیا جائے گا جس کیلئے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافی نے سوال کیا کہ پر امن احتجاج پر کیا کہیں گے، عمران خان نے جواب دیا کہ عزت اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے کھڑے ہو کر عمران خان کا استقبال کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More