Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قومی اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ دونکاتی ایجنڈے میں قائد ایوان کا انتخاب شامل ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر2بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا جس میں قائد ایوان کا انتخاب شامل ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کارروائی آئین کے آرٹیکل 91 اور قاعدہ 32 کے تحت چلائی جائیگی۔ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے آج اسپیکر چیئر سے شیڈول پڑھ کر سنایا جائے گا۔

قائد ایوان کے انتخاب کے لئے تمام ارکان کو ایوان میں کارروائی کا آغاز ہوتے ہی پہنچنا ہوگا۔ارکان کو ایوان میں حاضری کے لیے پانچ منٹس تک گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔ تمام ارکان کے حاضر ہونے اور 5 منٹ گھنٹیاں بجنے کے بعد تمام دروازے بند کردیئے جائیں گے۔دروازے مقفل ہونے کے بعد کوئی رکن اندر سے باہر یا باہر سے اندر داخل نہیں ہوسکے گا۔

لابیز کے دروازوں پر سارجنٹ ایٹ آرمز متعین کردیئے جائیں گے اوراسپیکر چیئر سے ایوان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے گا۔ دونوں امیدواران کے لئے الگ الگ لابیز مختص کی جائیں گی جہاں ان کے ووٹر اپنے ووٹ کاسٹ کے ساتھ داخل ہونگے۔تمام ارکان کے ایوان سے رخصت ہونے کیساتھ ہی گھنٹیاں بجا کر حال کو بند کردیا جائیگا۔

نتائج کی گنتی مکمل ہونے کے بعد لابیز کھول دی جائیں گی اور ارکان کے سامنے نتائج رکھے جائیں گے۔قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 172 ووٹ درکار ہیں۔ وزیراعظم کے عہدے کے لئے میاں شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی امیدوار ہیں۔ہفتے کووزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کے 174ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھی۔

Related posts

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

Zaib Ullah Khan

وزیر خزانہ کا پی ٹی آئی پر آئی ایم ایف سے ڈیل کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے کا الزام

Hassam alam

پاک فوج 15 سال سے ملک میں جمہوریت اور پارلیمانی سسٹم کی محافظ ہے، فیاض الحسن چوہان

Hassaan Akif

Leave a Comment