Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جہانگیر ترین 16 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین 16 اپریل کو لندن سے لاہور واپس پہنچیں گے۔

رہنما ترین گروپ عون چوہدری نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے اور 15 اپریل کی لندن سے لاہور کی ٹکٹ بک کر والی ہے۔ عون چوہدری نے کہا کہ گروپ کے تمام ارکان جہانگیر ترین کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

جہانگیر ترین وطن واپسی پر علیم خان، چوہدری سرور، اسد کھوکھر اور دیگر سے ملاقات کریں گے جبکہ جہانگیر ترین، چوہدری محمد سرور اور علیم خان آئندہ سیاست کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بھی دے سکتے ہیں۔

جہانگیر ترین متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ شہبازشریف سے بھی ملاقات ہوگی۔

Related posts

انڈونیشیا میں7 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

Hassam alam

وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ایرانی وزیر داخلہ کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

Rauf ansari

عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی بھیانک سازش کررہے ہیں، شہباز شریف

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment