Urdu
ابتک پاکستان تازہ ترین کھیل

قومی کرکٹرز کا معاوضہ بڑھا دیا گیا

کراچی: قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ میچ فیس 8 لاکھ 38 ہزار 530 روپے ہو گئی۔

قومی کرکٹرز کے ٹیسٹ میچ کا معاوضہ بڑھ کر 8 لاکھ 38 ہزار 530 روپے ہو گیا جبکہ پہلے 7 لاکھ 62 ہزار 300روپے ملتے تھے۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کا معاوضہ 5 لاکھ 15 ہزار 696 روپے ہو گیا جو پہلے 4 لاکھ 68 ہزار 815 روپے تھا۔ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے پر 3 لاکھ 72 ہزار 75 روپے ملیں گے جبکہ اس کی پرانی فیس 3 لاکھ 38 ہزار250 روپے تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے 30 جون کو منتخب کرکٹرز کی فہرست جاری کی تھی،اس بار ریڈ اور وائٹ بال کی مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔

کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی دونوں طرز کی ’’اے‘‘ کیٹیگریز میں شامل ہیں اور تمام کیٹیگریز اے، بی، سی، ڈی اور ای کے کرکٹرز کو ریڈ اینڈ وائٹ بال کی یکساں میچ فیس دی جائے گی، گذشتہ سال کی فیس میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

Related posts

عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی پر غور کیا گیا، شیخ رشید

Zaib Ullah Khan

پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے،مریم نواز

ibrahim ibrahim

ملک میں نئے کیسز رپورٹ، رواں ماہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا

Hassam alam

Leave a Comment