Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی پہلی پیشی پر ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: لیگی رہنما عظمٰی بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی معلومات درست کرلیں،جھوٹ کی عینک اتاریں گے تو سچ نظر آئے گا، اس دوائی پینا ڈول کا خیال کریں جو اس وقت عوام کو میسر نہیں،آپکی پینا ڈول کا انتظام ہم کردیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوازشریف اور انکا خاندان 100 سے زائد عدالتی پیشیاں بھگت چکا ہے، نوازشریف اور مریم نواز نے ڈرامہ کیس میں 87پیشیاں بھگتی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز چار سال سے اسلام آباد کی عدالتوں کے چکر لگارہی ہیں، عمران خان کی پہلی پیشی پر ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں، عمران خان ابھی صرف اے پی ایس کیس میں عدالت میں پیش ہوئے ہیں، چینی چوری،گندم چوری،ادویات چوری ،ایل این جی چور اور پیٹرول چور کے کیسز ابھی عمران نیازی کی منتظر ہیں۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ سب سے بڑا راولپنڈی رنگ روڈ ڈاکہ ابھی پائپ لائن میں پڑا ہے، عثمان بزدار کا جعلی شراب لائسنس بھی ابھی زیر التواءہے، ابھی کل ہی عمران خان نے پرویز خٹک اور عامر کیانی کو بھی نیب سے این آر او دلایا ہے، عمران خان اپنے دوستوں اور وزیروں کو این آر او دلاتے تھک جائیں گے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

ibrahim ibrahim

ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Nehal qavi

پنجاب میں بھی عمران خان کو مانگے تانگے کے اتحادی چھوڑ گئے، شیری رحمان

Hassam alam

Leave a Comment