Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی فتح یاب ہوگی

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل 5 میچ جیت کر قومی کھلاڑیوں کو مورال بلند ہے، انشاء اللہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی فتح یاب ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا ایک مضبوط حریف ہے لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند اور جیت کیلئے پرعزم ہیں، قوم کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، میری نیک خواہشات قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو آج پھر ٹیم ورک کے طو رپر بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی، امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا کو زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔

Related posts

آج عوام کا معاشی اور پارلیمان کا آئینی قتل ہو گا، مریم اورنگزیب

Hassam alam

باپ، بیٹے پر گھبراہٹ طاری ہوچکی ہے ، پرویز الہیٰ

Rauf ansari

صوفیہ مرزا کیس:سیکریٹری خارجہ عدالت میں طلب

ibrahim ibrahim

Leave a Comment