Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہمیں پنجاب کی عوام کو ویکسینیٹ کر کے محفوظ بنانا ہے

لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ویکسی نیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے، ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران 100 فیصدہدف کو حاصل کیاجائے گا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اقبال ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی جوہرٹاؤن میں نئے ویکسی نیشن مرکزکا افتتاح کردیا۔ اراشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی عوام کو گھرگھرجاکران کی دہلیزپرویکسی نیشن کی سہولت فراہم کررہے ہیں،ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ویکسی نیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران روزانہ کی بنیادپر آٹھ لاکھ سے زائد افرادکوویکسینیٹ کیاجارہا ہے،نان ویکسینیٹڈ افراد جلدازجلداپنے آپ کو ویکسینیٹ کروائیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ہمیں پنجاب کی عوام کو ویکسینیٹ کرکے کوروناسے محفوظ بناناہے، الحمداللہ پنجاب ویکسی نیشن کے حوالہ سے سب سے زیادہ عوام کو ویکسی نیٹ کرنے والاپہلا صوبہ بن چکا ہے، ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ویکسی نیشن کا عمل دس جنوری تک جاری رہے گا۔

Related posts

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح38.79 فیصد

ibrahim ibrahim

عدم اعتماد کے محاذ پر اپوزیشن کو بدترین شکست دیں گے

Hassam alam

امریکی رکن کانگریس الہان عمر آج پاکستان پہنچیں گی

Hassam alam

Leave a Comment