Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی نے منی بجٹ مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے منی بجٹ مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ ‏پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیسے دعویٰ کر رہی ہے کہ اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی شرائط خفیہ رکھی جا رہی ہیں، ‏حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے تباہ کن معاہدے کے مطابق ایک اور منی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، پیپلز پارٹی آئی ایم ایف اور حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اب بہت سی اشیاء پر 17 فیصد جی ایس ٹی سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں سے بیزار لوگوں پر مزید دباؤ پڑے گا، ملک کو اقتصادی بحالی کے منصوبے کی شدید ضرورت ہے۔

Related posts

وزیراعظم نےخضدارکچلاک قومی شاہراہ کاسنگ بنیادرکھ دیا

Zaib Ullah Khan

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس آج ہو گا

ibrahim ibrahim

الیکس ہیلز کا آئی پی ایل میں معاہدہ، پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا

Hassam alam

Leave a Comment