Urdu
تازہ ترین دنیا

نائجیریا میں مسجد پر حملہ، 16 نمازی شہید

ابوجا: افریقی ملک نائجیریا میں دہشت گردوں کی مسجد پر فائرنگ سے 16 نمازی شہید ہوگئے جبکہ کئی افراد کو اغوا کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائجیریا کے شمالی علاقے ماشیگو میں دہشت گردوں نے نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد پر حملہ کر دیا۔ جس میں بیشتر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نائجیرین پولیس نے 9 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے تاہم مقامی افراد نے 16 افراد کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔

مقامی بلدیاتی انتظامیہ کے چیئرمین الحسن عیسیٰ مزاکوکا کے مطابق دہشت گرد انتہائی منظم انداز میں موٹر سائیکلوں پر آئے تھے اور انہوں نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی۔ دہشت گرد متعدد نمازیوں کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتہا پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کام کر رہی ہے۔ اس کے باوجود علاقے میں اغوا کاروں اور دہشت گردوں کا سامنا ہے۔

ایسی صورتحال میں ہمیں صرف دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل 23 نومبر کو نائجیریا کی ریاست زمفرا میں مسجد پر حملہ کر کے 5 نمازیوں کو شہید اور 18 کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ اکتوبر میں بھی کابوجی نامی ایک گاؤں کی مسجد پر اسی طرح کا حملہ ہوا تھا اور اس میں بھی 16 افراد شہید ہوئے تھے۔

Related posts

عمران خان نے اپنی حکومت میں 20ہزار ارب سے زائد کا قرض لیا، مفتاح اسماعیل

Zaib Ullah Khan

سندھ میں سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سامان کے اعداد شمار جاری

Nehal qavi

ہم مستقبل میں بھی حکومت کو شکست دیتے رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

Hassaan Akif

Leave a Comment