Urdu

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی موثر پیروی کی وجہ سے گزشتہ 4 سالوں میں 1194بڑی مچھلیوں کو معزز احتساب عدالتوں نےٹھوس شواہد کی بنیا د پرسزا سنائی ۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاویداقبال نے کہا ہے کہ نیب نے تاریخ میں پہلی بار ان فراد کوقانون کےکٹہرے میں لایا ہے جن کو ماضی میں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا۔ نیب کی گزشتہ چار سال کے دوران موثر پیروی کے ذریعے احتساب عدالتوں نے 1194 ملزموں کو سزا سنائی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ نیب منی لانڈرنگ ، جعلی اکاؤنٹس ، آمدن سےزائداثاثے ، عوام سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار، جعلی ہائوسنگ /کوآپریٹو سوسائٹیز اور مضاربہ /مشارقہ کے میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ 179 میگاکرپشن کیسز میں سے 66 کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا جبکہ 93 میگاکرپشن کیسز متعلقہ احتساب کیسز میں زیرسماعت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے جو پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لئے احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔ نیب نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انکوائری اور انویسٹی گیشن کے معیار میں بہتری لانے اور سینئر سپر وائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔ نیب نے جدید سائنسی لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک ،سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے۔

Related posts

یوکرین کا روس کے 3 ہزار 5 سو فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

Hassam alam

مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کا کیس، جسٹس فاروق حیدر کی سماعت سے معذرت

Hassam alam

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 181 روپے پر پہنچ گیا

Hassaan Akif

Leave a Comment