Urdu
پاکستان تازہ ترین کھیل

قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار

اسلام آباد: قومی کرکٹر یاسر شاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے مقامی عدالت کو رپورٹ پیش کردی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے مبینہ زیادتی کیس کی ضمنی رپورٹ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جمع کرادی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے کرکٹر کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے بھی اعتراف کیا کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا۔ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کی ضمنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق مدعیہ نے بھی یاسر شاہ کانام کیس سے نکالنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related posts

حکومت کی کوئی ساکھ نہیں ہے، عمران خان

Hassam alam

سندھ کے غریب عوام کے حقوق کے لئے نکلے ہیں، شاہ محمود قریشی

Rauf ansari

سپریم کورٹ:لاپتا طالب علم کا کیس دوبارہ سننے کا حکم

ibrahim ibrahim

Leave a Comment