Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شہباز شریف ہر روز الزامات سے سرخرو ہوتے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی منی لانڈرنگ نہیں، کوئی کمیشن نہیں، کوئی کک بیک نہیں۔شہباز شریف ہر روز الزامات سے سرخرو ہوتے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صاف پانی کیس کا ‎تفصیلی فیصلہ احتساب کے بیانیہ پرایک اور طمانچہ ہے۔ جھوٹےاحتساب کا بیانیہ ہر روز منہ کے بل گرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا اور آشیانہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ‎کوئی منی لانڈرنگ نہیں، کوئی کمیشن نہیں، کوئی کک بیک نہیں۔شہباز شریف ہر روز الزامات سے سرخرو ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کم بولی دینے والی کمپنی سے مذاکرات کرکے منصوبے کی لاگت مزید کم کرائی۔ فیصلوں کی فوٹو کاپی کر کے کرایے کے ترجمانوں کو پڑھنے کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔

Related posts

پی ٹی آئی نے ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ

Zaib Ullah Khan

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں کرنے کا حکم کالعدم قرار

Hassam alam

الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی، مریم اورنگزیب

ibrahim ibrahim

Leave a Comment