Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی کراچی میں موسم مزید گرم ہونے کی پیشگوئی

کراچی : شہرقائد میں گرمی نے ڈیرے ڈال دیے، محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ تین روز کے دوران شہر میں مطلع گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گرمی کا پارہ تین روز کے دوران 35 سے 38 کے درمیان رہے گا جبکہ رات سے صبح شمال مغربی اورشام میں جنوب مغربی ہوا چلنے کا امکان ہے۔

سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا ، رات میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہرکاموجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب27 فیصد ہے جبکہ 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

دوسری جانب ملک میں آج بھی کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Related posts

ایپل500کھرب روپے کے اثاثوں والی دنیا کی پہلی کمپنی

Hassam alam

پوری کوشش ہے کہ حکومت گھر چلی جائے،شہباز شریف

ibrahim ibrahim

ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، امریکا

Hassam alam

Leave a Comment