Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد: پاکستان کے 23ویں وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

گزشتہ روز ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا تھا۔ تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، اختر مینگل، سید امین الحق، مولانا اسعد محمود اور علیم خان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

Related posts

وزیرخارجہ کی بی جے پی رہنماؤں کےتوہین آمیز کلمات کی مذمت

ibrahim ibrahim

کینیڈا میں ویکسین مخالف مظاہرین کے خلاف ایمرجنسی ایکٹ نافذ

Hassam alam

تبدیلی مافیا کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، عظمیٰ بخاری

Rauf ansari

Leave a Comment