Urdu
تازہ ترین کاروبار

امریکی کرنسی روپے کے مقابلے میں مزید گر گئی

کراچی: شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ملک میں جاری غیر یقینی صورتحال مستحکم ہوگئی ہے اور اسی تناظر میں امریکی کرنسی روپے کے مقابلے میں مزید گر گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 91 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 182 روپے 93 پیسے سے کم ہو کر 182 روپے 2 پیسے ہوگئی ہے۔ تین کاروباری دن میں ڈالرکی قیمت 6 روپے 16 پیسے کم ہوئی، ڈالر کی قیمت کم ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 800 ارب روپے کمی واقع ہوئی ہے۔

Related posts

قبائلی عمائدین کی وزیراعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

Rauf ansari

رات کے بارہ بجے کیوں عدالتیں کھولیں، کیا جرم تھا میرا، عمران خان

Zaib Ullah Khan

ایران اقوام متحدہ کو جوہری تنصیبات تک مزید رسائی دے، رافیل گروسی

Rauf ansari

Leave a Comment