Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان اور ترکی کی معیشت تجارتی معاہدے سے مزید مستحکم ہو گی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تجارتی معاہدے سے پاکستان اور ترکیہ کی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم شہباز شریف تھے۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط پر حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی معاہدے سے پاکستان اور ترکیہ کی معیشت مزید مستحکم ہو گی جبکہ پاکستان ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے جو باعث مسرت ہے۔ تجارتی معاہدے کے لیے دونوں ممالک نے کوششیں کیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدے سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی۔ معاہدہ 5 ارب ڈالر کے ابتدائی تجارتی ہدف کو حاصل کرنے میں اہم ثابت ہو گا اور دو طرفہ تجارت کے لامحدود مواقع ہیں، دنیا کو بتائیں کہ ہماری ترجیح کاروبار ہے۔

وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی ہیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو تجارت میں آسانیاں دی ہیں۔ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہو گی اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے۔

Related posts

جو مجھ سے پہلے تقریر کررہا تھا وہ آپ کو پھنسائے گا، بلاول بھٹو

Hassam alam

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کوویڈ پالیسی میں نرمی

ibrahim ibrahim

شہریارآفریدی کی پارلیمنٹ پر خودکش حملے کی خواہش

Rauf ansari

Leave a Comment