Urdu
تازہ ترین دنیا

دنیا بھر میں ایک دن میں کورونا کے 31 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک: کورونا کا سب سے بڑا وار، دنیا بھر میں ایک دن میں 31لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے۔ دو دن میں دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 60لاکھ سے زائد ہو گئی۔ چار دن کے دوران ایک کروڑ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

سال 2019 سے شروع ہونے والی عالمی وبا سے اب تک 31کروڑ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 55لاکھ سے زائد ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے متنبہ کیا ہے کہ اگلے چھ سے آٹھ ہفتوں کے اندر کورونا کی نئی قسم اومیکرون اپنی لپیٹ میں لے چکی ہو گی، یہ تخمینہ 2022 کے پہلے ہفتے میں پورے یورپ میں رپورٹ ہونے والے 70 لاکھ نئے کیسز کے بعد لگایا گیا ہے۔

دو ہفتوں کے عرصے میں انفیکشن کی تعداد دگنی سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کورونا کی نئی قسم اومی کورون ویکسین شدہ افراد کے لیے شدید بیماری کا سبب نہیں بنتی ہے- اس کے باوجود امریکا میں کورونا وائرس کے اسپتالوں میں ایک دن میں 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض داخل ہوئے، جو اب تک کی سب سے زیادی بڑی تعداد ہے، جن میں 45 ہزار کے قریب بچے شامل ہیں۔

ایک دن میں 62 اموات کے بعد کینیڈین صوبہ کیوبیک نے ان رہائشیوں سے ہیلتھ ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کیا ہے کہ جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی، کیوبیک کے صرف 12.8 فیصد رہائشیوں کو ویکسین نہیں لگائی گئی ہے۔

Related posts

پاکستان کے لیے اعلان کردہ مالی معاونت جلد فراہم کردینگے،سعودی سفیر

ibrahim ibrahim

ثاقب نثار کو حساب اور جواب دینا پڑے گا

Hassaan Akif

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کوویڈ پالیسی میں نرمی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment