Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

بھارت میں چور لیموں اور سبزیاں لے کر فرار

نئی دہلی: بھارت میں سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث چور لیموں اور سبزیاں لے کر فرار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر شاہ جہاں پور میں عجیب واقعہ پیش آیا جس میں چور کوئی قیمتی چیز لے جانے کے بجائے لیموں، پیاز سمیت دیگر سبزیاں چوری کر کے فرار ہو گیا۔ گودام کے مالک منوج کیشپ کے مطابق لیموں سمیت کچھ سبزیوں کی قیمتوں میں اس وقت بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جو لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔

چور گودام سے 60 کلو سے زائد لیموں، 40 کلو پیاز اور 38 کلو لہسن لے کر فرار ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صبح جب سبزی منڈی پہنچے تو اپنے گودام کا تالا ٹوٹا ہوا دیکھا اور سبزیاں بھی سڑک پر بکھری ہوئی تھیں۔

واقعے کے پھیلنے پر لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں لیموں کی قیمتوں میں حالیہ ہفتوں میں ناقابل برداشت حد تک اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی

Hassaan Akif

چیف جسٹس گلزار احمد نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دیے

Hassam alam

وزیراعظم شہباز شریف ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے

Hassam alam

Leave a Comment