Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سیاسی ہلچل میں تیزی، پی ٹی آئی آج سے عوامی جلسوں کا سلسلہ شروع کرے گی

پشاور: پی ٹی آئی آج سے عوامی جلسوں کا سلسلہ پشاور سے شروع کرے گی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے شروع ہونے والی سیاسی ہلچل نے انتخابی مہم کا رخ اختیار کر لیا ہے۔ ملک میں جلد نئے انتخابات کامطالبہ لے کر پی ٹی آئی آج سے عوام میں نکلے گی۔ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ آج سے”نئے انتخابات” کےلیے کمپین کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا ہے”قوم کی آواز،فوری نئے انتخابات”۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیر قیادت عوامی جلسہ آج رات بعد از نماز عشاء پشاور میں ہوگا۔تحریک انصاف کےگرینڈ جلسے پشاور کے بعد کراچی پھر لاہور میں ہونگے۔اب تبدیلی نہیں،انقلاب آرہاہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی پی ٹی آئی کے مقابلے میں جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن کا سال ہے۔عمران خان جس شہر میں جلسہ کریں گے،مسلم لیگ ن اس سے بڑا جلسہ کرے گی۔

Related posts

سیالکوٹ واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا

Hassam alam

کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش

ibrahim ibrahim

کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

Hassam alam

Leave a Comment