Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

امید ہے عدلیہ جلد الیکشن کروانے میں کردار ادا کرے گی، اسد قیصر

اسلام آباد: اسپیکر رولنگ پر ازخود نوٹس کے فیصلے پر نظرثانی درخواست سپریم کور ٹ میں دائر کر دی گئی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر مکمل اعتماد ہے۔ امید ہے عدلیہ جلد الیکشن کروانے میں کردار ادا کرے گی۔ پوری قوم کی نظریں عدالت پر لگی ہیں۔ ہمیں بار بار سلیکٹڈ کہا گیا اور یہ امپورٹڈ حکومت آپس میں بھی متفق نہیں ہے۔ سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کی ہے، میں نے وہ مراسلہ وہ خود پڑھا تھا، بیرونی سازش کے مراسلے کی بنیاد پر اسمبلی سے استعفیٰ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ اورہائیکورٹ پر مکمل اعتماد ہے، کیا آرٹیکل 5 آرٹیکل 95 سےبھاری ہے؟ خیبر سے سندھ تک سب متفق ہیں کہ یہ بیرونی سازش تھی، ہمیں بار بار سلیکٹڈ حکومت کہا گیا،یہ لوگ آپس میں بھی متفق نہیں، پوری قوم کی نظریں عدالت کی طرف ہیں، مجھے امید ہے سپریم کورٹ جلد از جلد الیکشن کرانے میں کردار ادا کرے گی۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہماری کسی ملک سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم کسی ملک کے ساتھ دشمنی نہیں چاہتے، جو عالمی طریقہ کار ہے اس پر عملدرآمد کے خواہاں ہیں، کسی ملک کو دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے، ہم آزاد قوم ہیں ،ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے اس معاملے کو تسلیم کیا، شہبازشریف کو بلایا تھا کہ وہ آکر مراسلہ دیکھیں، بیرونی سازش کا مراسلہ دیکھنے کے بعد اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

Related posts

شاد رہے پاکستان، پاک فوج کا 23 مارچ کا ملی نغمہ جاری

Hassam alam

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد کو ہلاک کردیا

Rauf ansari

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص ہلاک

Nehal qavi

Leave a Comment