Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

رواں سال 81 ہزار لوگ حج پر جائیں گے، سرکاری فیس 9 لاکھ 45 ہزار

اسلام آباد: وزارت مذہبی امورنے حج سے متعلق حتمی شکل دینے کا مرحلہ مکمل کرلیا۔

رواں سال 81 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے، ایئرلائن کا کرایہ 1 لاکھ 80 ہزارسے 2 لاکھ 80 ہزار مقرر، سرکاری حج کی فیس 9 لاکھ 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ پرائیوٹ حج کی فیس 12 لاکھ سے شروع ہوگا۔

رواں سال چالیس فیصد کوٹہ سرکاری جبکہ 60 فیصد پرائیوٹ حج آپریٹر کو دیا جائے گا۔ پاکستانی ایئرلائن حج آپریشن میں حصہ لیں گی، اب تک30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، درخوستیں وصول کرنے کی 13مئی آخری تاریخ ہے۔ سال 2019 میں ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا تھا، رواں سال 10 لاکھ سے زائد مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

تمام حجاج کے پاس اسمارٹ فون لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حج کی ادائیگی کے سعودی عرب پہچنے والے تمام عازمین کو مقامی سم اور بمعہ انٹرنیٹ پیکج بھی لازمی قرار دیا گیا۔

Related posts

مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے

Hassam alam

تحریک انصاف اراکین کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

Zaib Ullah Khan

پنجاب اسمبلی میں تاریخ میں پہلی بار حمزہ شہباز اور چھوٹو تارڑ کے ایما پر تشدد ہوا، فیاض الحسن چوہان

Nehal qavi

Leave a Comment