Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 3.1 ارب ڈالرز کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں اور 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات اب تک پہلی مرتبہ ملک میں آئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں ترسیلات ماہ بہ ماہ 11.2 اور سال بسال 11.9 فیصد بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 22 کے 10 ماہ کے دوران ترسیلات مجموعی طور پر 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اپریل کے دوران زیادہ تر رقوم سعودی عرب سے 707 ملین ڈالرز بھیجی گئیں اور اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے 614 ملین ڈالر بھیجی گئیں۔ برطانیہ سے 484 ملین ڈالر اور امریکہ سے 346 ملین ڈالر ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔

Related posts

پنجاب پولیس کی محکمہ داخلہ کو پب جی پر پابندی کی سفارش

Rauf ansari

وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ibrahim ibrahim

ثاقب نثار بتائیں انہیں کس نے کہا کہ نوازشریف اور مجھے سزا دیں، مریم نواز

Rauf ansari

Leave a Comment