Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا، شیخ رشید احمد

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے اور اب 9 قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 62 وزرا سیاسی جنازے ہیں جو صرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں اور انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔

ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں۔ رات 11 بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔

Related posts

کورونا کیسز شرح ایک فیصد سے تجاوز کر گئی

ibrahim ibrahim

بھارتی جیل سے رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے

Hassaan Akif

پاکستان اس وقت مشکل حالات میں ہے،رانا ثناءاللہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment