Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاک فضائیہ نے ملی نغمہ جاری کر دیا

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔

پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے میں بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے مسحور کن ملی نغمہ کا اجرا کر دیا ہے اور پاک فضائیہ کے شاہین دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے، جدت اور خود انحصاری کا سفر بھی نغمے کا خاصا ہے۔ عہد کی تجدید ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان تحفظ ناموس ارض پاک کے لیے قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

Related posts

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 3 فیصد ہوگئی، این سی او سی

Rauf ansari

قومی اسمبلی اجلاس، تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل

Rauf ansari

یٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملکی معیشت پر مزید دباؤ آتا

Hassam alam

Leave a Comment