Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ٹی ایل پی کی ریلی: اسلام آباد پولیس نے فیض آباد انٹر چینج کو بند کر دیا

اسلام آباد: پولیس نے ٹی ایل پی کی ریلی کی وجہ سے فیض آباد انٹر چینج کو بند کر دیا۔

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی۔ شہری راول ڈیم چوک سے پارک روڈ،ترامڑی چوک ،لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔

انہوں نے بتایا کہ سوہان سے چھوٹی ٹریفک آرچرڈ روڈ سے مری روڈ پر جا سکتی ہے، بیسٹ ویسٹرن سے گارڈن ایونیو روڈ چاند تارا چوک سے سری نگر ہائی وے آجا سکتی ہے۔

گارڈن فلائی اوور سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی، شہری سری نگر ہائی وے،نائنتھ ایونیو،آئی جے پی روڈ کو متبادل استعمال کر سکتے ہیں۔

کھنہ پل سے بجانب فیض آباد ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی جب کہ نائتھ ایونیو آئی جی پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی۔

زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد ،فیصل ایونیو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی۔ لاہورسے آنے والی ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی طرف موڑ دی جائے گی۔

پشاور سے براستہ جی ٹی رو ڈ آنے والی ہیوی ٹریفک 26نمبر چونگی سے موٹروے کی طرف موڑ دی جائے گی۔ مری سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو بہارہ کوہ ڈھوک جیلانی لائن اپ کیا جائے گا۔

Related posts

سندھ میں ریلوے آپریشن معطل کرنے کا اعلان

Hassam alam

کراچی میں گیس کا بحران، مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Rauf ansari

اونچا بول کرتاریخ نہیں لی جاسکتی، الیکشن کمیشن

Hassam alam

Leave a Comment