Urdu
ابتک پاکستان تازہ ترین کاروبار

سعودی عرب کا پاکستان کے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی تجدید، 100 ملین ڈالر کا ماہانہ تیل دینے کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی تجدید کرے گا۔

امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق  سعودی عرب کی وزارت خزانہ پاکستان کے سٹیٹ بینک کے ساتھ تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی تجدید کا معاہدہ کرے گی۔ امکان ہے کہ یہ معاہدہ رواں ہفتے ہی طے پا جائے گا۔  اس کے علاوہ مملکت کی جانب سے آئندہ 10 ماہ کیلئے پاکستان ماہانہ 100 ملین ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات بھی فراہم  کی جائیں گی۔

بلوم برگ نے معاملے سے واقف لوگوں کی شناخت ظاہر کیے بغیر لکھا ہے کہ سعودی عرب کی اس سپورٹ سے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کرنے کا راستہ کھل جائے گا اور رواں ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری مل جائے گی۔  سعودی عرب آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر یقینی بنا رہا ہے کہ پاکستان کی مکمل سپورٹ کی جائے ۔

Related posts

عمران خان نے حکومت کو 6 روز کی ڈیڈ لائن دے دی

Hassam alam

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص ہلاک

Nehal qavi

اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں

Hassam alam

Leave a Comment