Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کھلے دل سے اعتراف کرتا ہوں اپنی نوجوان نسل کو ان کے حقوق نہیں دے سکے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھلے دل سے اعتراف کرتا ہوں کہ اپنی نوجوان نسل کو ان کے حقوق نہیں دے سکے۔

قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 75ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہرسال دھوم دھام سے یوم آزادی مناتے ہیں،کھلے دل سے اعتراف کرتا ہوں کہ اپنی نوجوان نسل کو ان کے حقوق نہیں دے سکے، قائداعظم کا عمل اور علامہ اقبال کی فکر ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری قوم ہر مقصد کو کامیاب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، آج قوم کو مایوسی کے ایک اور بحران کا سامنا ہے،انتشار اور نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کو تقسیم درتقسیم اور قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، پچھلی حکومت کے پیدا کردہ معاشی صورتحال نے صورتحال کو سنگین بنادیا ہے، آج مالی محتاجی ہماری شناخت بن گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر بحران میں مواقع چھپے ہوتے ہیں،دیکھنے کو چشم اور کرنے کو عزم چاہئے،اس جدوجہد کی ابتدا ہم کر چکے ہیں،ہم نے مختصر وقت میں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئےدن رات محنت کی،پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نے48ارب ڈالرز کا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ چھوڑا،اس تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے ہمیں قرض لینا پڑا، کیا یہ حقیقی آزادی ہے؟۔

Related posts

پی ایس ایل کو کورونا سے بچانے کے لئے ایس او پیز جاری

Hassaan Akif

کرتار پور میں بابا گرو نانک کے 552 جنم دن کی تقریبات کاآغاز

Rauf ansari

سرپرائز آج اپوزیشن دے گی، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

Leave a Comment