Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں عوام کو آج بھی اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے، حماد اظہر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کو آج بھی اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے۔ جب لوگ باہر نکلتے ہیں تو سیاسی زلزلہ بہت دور تک جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو شکست دی گئی اور آج تاریخی اجتماع ہو گا۔ عمران خان سازش کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے لوگ جلسہ گاہ کے اندر ہوں گے اتنے ہی باہر ہوں گے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مظالم کی حد کر دی ہے اور عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج سے تین چار ماہ پہلے یہ معیشت 6 فیصد بڑھ رہی تھی اور کورونا کے دوران بھی ہم نے معیشت کا بہترین گروتھ حاصل کیا۔ یہ خود ہی ملک کو دیوالیہ پن کے قریب لے کے جاتے ہیں اور خود ہی بچانے کا کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران ابھی بھی ہے اور یہ پوری نہیں ہو رہی۔ ابھی اور زیادہ مہنگائی کی شرح بڑھنی ہے جبکہ ہمیں کساد بازاری کی جانب لے کے جا رہے ہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ہم انتخابات کی جانب جائیں۔ چند خاندانوں کو اس ملک پر مسلط کرنا ملک کا مقدر نہیں ہے اور پاکستان میں آج بھی عوام کو اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں رکھا گیا ہے اور جب لوگ باہر نکلتے ہیں تو سیاسی زلزلہ بہت دور تک جاتا ہے۔ ہمارا مؤقف ہے عام انتخابات کی طرف جانا چاہیے اور ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔

Related posts

عالمی برادری کی بھارتی ظلم و بربریت پر خاموشی اور اخلاقیات کا مخصوص درس قابل مذمت ہے

Hassam alam

بھارت میں گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنیوالے مسلمانوں کے گھر گرائے جانے لگے

Zaib Ullah Khan

جلد امپورٹڈ حکومت سےجان چھوٹے گی، شیخ رشید

Hassam alam

Leave a Comment