بھارت: ای موٹرسائیکل شو روم میں آگ لگنے سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ای موٹرسائیکل شو روم میں آگ لگنے سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک 13 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ سکندر آباد شہر میں رات کے وقت پیش آیا، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت شو روم میں ای اسکوٹرز چارج ہو رہی تھیں جس سے ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ ہوا، شو روم میں لگنے والی آگ نے چوتھی منزل پر واقع ریسٹورنٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا، پولیس اور فائر فائٹرز نے چار منزلہ عمارت کی بالائی منزلوں سے ہوٹل کے مہمانوں کو باہر نکالنے کے لیے کرینوں اور دیگر آلات کا استعمال کیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلی اور دوسری منزل پر رہنے والے دھوئیں کی زد میں زیادہ آگئے اور سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی نیچے والی منزلوں پر ہوئیں۔ کچھ افراد نے آگ سے بچنے کے لئے عمارت سے چھلانگ بھی لگائیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More