Urdu
Uncategorized

ویب ڈیسک : لندن کے مشہور دریا کے کنارے نئے سال کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کوروناکی وجہ سے دوسرے سال کے لیے بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال کورونا کی بدترین صورتحال اور لاک ڈاون کی وجہ سے نیو ائیر پر ہونے والی آتش بازی منسوخ کی گئی تھی لیکن اس بار کورونا کی صورتحال بہتر ہونے اور لاک ڈاون ختم ہونے کے باوجود ایونٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ میئر لندن صادق خان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے دریائے ٹیمز کے کنارے اس سال آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

تاہم نئے سال پر لندن میں دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اینٹ کے لیے تقریبا ایک لاکھ سے زائد لوگ جمع ہو کے قطاریں بناتے ہیں اور نئے سال پر آسمان کو رنگ برنگی روشنیوں میں جگمگاتا دیکھتے ہیں۔ 2021 کے آغاز پرعوام نے اپنی ٹیلی ویژن اسکرینوں پر لائٹ شو دیکھ کر نئے سال کا جشن منایا تھا۔

میئر لندن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال وبائی امراض کی وجہ سے نیو ائیر کا شو قدرے مختلف انداز میں ہوا ، اور اس سال کئی دلچسپ نئے آپشنز کو نئے سال کی تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا۔ سٹی ہال کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “ہمیشہ کی طرح لندن نئے سال کا شاندار انداز میں استقبال کرے گا”۔ ٹریفلگر اسکوائر میں اب بھی جشن ہوگا ، تفصیلات کا اعلان مقررہ وقت میں کیا جائے گا۔

Related posts

شرمیلا فاروقی کے والد انتقال کر گئے

Hassam alam

موجودہ ویکسین اومی کرون کے خلاف کار آمد ثابت ہوں گی، عالمی ادارہ صحت

Hassam alam

براہ راست: وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب

Hassam alam

Leave a Comment