Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں پولیو مہم کا آغاز کردیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر صوبے بھر میں پانچ روزہ مہم کا آغاز کردیا۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گھر گھر جا کر انسداد پولیو کے قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں۔

وزیراعلیٰ آفس لاہور میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بچوں کو قطرے پلائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دو روز ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کیلئے وقف ہوں گے جبکہ مہم کے دوران مجموعی طور پر صوبہ بھر میں ایک کروڑ70 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ مہم میں ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد پولیو ورکرز شریک ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز کو کورونا ایس او پیز، پروٹوکول اور حفاظتی اقدامات پر تربیت دی گئی ہے جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران پنجاب سے حاصل ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے، بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے۔

Related posts

سیاسی یتیموں کی پناہ گاہیں قومی جماعتیں نہیں کہلاتیں، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات واپس دینے کا اقدام چیلنج

Hassam alam

شیری رحمان کی مون سون بارشوں کے دوران متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

Nehal qavi

Leave a Comment