Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لاہور میں ڈینگی کے مزید 19 نئے کیسز رپورٹ

لاہور: پنجاب بیماریوں کی لیپٹ سے نکلنے لگا، کورونا کے بعد ڈینگی کیسز میں بھی واضع کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 47 جبکہ ڈینگی کے 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے ساتھ ڈینگی کیسز میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے مزید 47 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ابتک مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 443896 تک جا پہنچی ہے جبکہ مزید ایک مریض زندگی کی بازی ہارگیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 31 کیسز لاہور سے سامنے آئے ہیں جبکہ مجموعی شرح 0.3 ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر اپنی موت آپ مرنے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 19 مریض رپورٹ ہوئے جن میں 13افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔

اسی طرح بہاولنگر، گوجرانولہ اور فیصل آباد، قصور، سرگودھا اور شیخوپورہ سے ڈینگی وائرس کا ایک مریض رپورٹ ہوا ہے، صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ابھی بھی ڈینگی کے 291 مریض زیرعلاج ہیں۔

Related posts

یونان میں نوجوان کا پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی منانے کا منفرد انداز

Nehal qavi

افغانستان کے معاشی حالات عالمی برادری کی توجہ کے طالب ہیں، شاہ محمود قریشی

Rauf ansari

کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، کئی اسپتالوں کے وارڈز بھر گئے

Nehal qavi

Leave a Comment