Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان کا گیس بحران پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گیس بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ‏آج کل گیس نا صنعتوں کو فراہم کی جا رہی نا ہی گھریلو صارفین کو، حکومت موجودہ ٹرمینلز کی صلاحیت کو استعمال کرنے میں ناکام ہے، اسٹوریج اور ٹرانسمیشن کے مسئلے کو حل ہی نہیں کیا گیا، لوگ لکڑیوں اور کوئلوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‏توانائی کا بحران سپلائی کی وجہ سے نہیں بلکہ حکومت کی نااہلی اور بد ترین گورننس کی وجہ سے ہے، توانائی پالیسی کی عدم موجودگی اور اداروں کے درمیان رابطے کے فقدان کی قیمت ملک اور عوام ادا کر رہے، گیس، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود بحران ختم ہونے کی بجائے بڑھ رہا ہے۔

Related posts

صدر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا

Zaib Ullah Khan

حجرہ شاہ مقیم گیس لیکج کے باعث دھماکا، پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی

Rauf ansari

عمران خان استعفی دے کر پارٹی نظریاتی کارکنوں کے حوالے کریں، اکبر ایس بابر

Hassam alam

Leave a Comment