Urdu
ابتک پاکستان تازہ ترین کھیل نیوز ہیڈلائن

زمبابوے کرکٹ سے وابستہ رہنے والے فیصل حسنین پی سی بی کے سی ای او مقرر

لاہور: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اور زمبابوے کرکٹ سے وابستہ رہنے والے فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا۔۔وہ جنوری میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

وسیم خان کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر آئی سی سی اور زمبابوے کرکٹ سے وابستہ رہنے والے فیصل حسنین کو پی سی بی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فنانس میں 35 سال سے زیادہ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

اس دوران وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔ فیصل حسنین سٹی گروپ اور سعودی امریکن بینک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ رہے ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے فیصل حسنین کو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت کے باعث فیصل حسنین کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا ان لیے فخر کی بات ہے، چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی خواہشات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

Related posts

پڑوسی کہکشاں میں نایاب بلیک ہول دریافت

Hassam alam

مریم نواز نے انتخابات کو مسائل کا حل قرار دے دیا

ibrahim ibrahim

جی 20 نے قرضے میں مہلت نہ دی تو عالمی معیشت تباہ ہوجائے گی، آئی یم ایف

Rauf ansari

Leave a Comment