Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لوگ ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی احتساب عدالت میں گفتگو، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی جتنی اب ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس مہنگائی نے ہر گھر کو تباہ حال کردیا ہے، لوگ ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، قوم ایسی صورت حال میں ہے جس سے خوف آتا ہے، یہاں تک کہ بچوں کے دودھ اور ادوایات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

شہباز شریف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے لیے آج احتساب عدالت لاہورمیں پیش ہوئے۔ انہوں نے احتساب عدالت لاہور میں حاضری مکمل کروائی جبکہ حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہ ہوئے ان کی جانب سے ان کے وکیل نے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کرائی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز رشتے دار کی شادی کی تقریب کےلیے اسلام آباد میں ہیں، لاہورموٹروے بند ہونے کے باعث حمزہ شہباز پیش نہیں ہوسکتے۔

Related posts

ماہی گیروں نے کراچی پورٹ کا چینل بند کردیا ، کئی جہاز پھنس گئے

ibrahim ibrahim

شہباز گل نے جو کچھ کہا عمران خان کی ہدایت پر کہا، عظمیٰ بخاری

Nehal qavi

چوہدری شجاعت کے ساتھ معاملات ٹھیک ہیں، پرویز الہیٰ

Rauf ansari

Leave a Comment