Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی کے امور پر بھی غور ہو گا۔

وفاقی کابینہ میں پاکستان اور عراق کے درمیان ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ شامل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی بھی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-20 بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور توانائی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی متوقع ہے۔

Related posts

پی سی بی ایک بار پھر کورونا وائرس کی لپیٹ میں

Hassam alam

معاشی صورتحال کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، شیخ رشید

Rauf ansari

عمران خان نے نواز شریف اور زرداری کو ملک کے لیئے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا

Nehal qavi

Leave a Comment