Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید29 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 801 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار 662کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 460ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں47 ہزار 307 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار826، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 10ہزار726، پنجاب میں 4 لاکھ 95 ہزار 430، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار112، بلوچستان میں 35 ہزار 96، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 978 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 193 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 363 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 980، خیبر پختونخوا 6 ہزار 130، اسلام آباد 999، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 769 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

احتساب عدالت نے وزیراعظم اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

Nehal qavi

حکومتی محکموں کی متعدد ویب سائٹس پر سائبر حملے

Zaib Ullah Khan

عوام ووٹ کی طاقت سے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیں،شہباز شریف

ibrahim ibrahim

Leave a Comment