Urdu
تازہ ترین دنیا

روسی حملے کا خطرہ: یوکرین کے شہریوں نے جنگی مشقیں شروع کر دیں

ویب ڈیسک: یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، جہاں دیگر ممالک اپنے شہریوں کا انخلا کر رہ ہیں وہیں، یوکرینی شہریوں نے جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

یوکرین نیشنل گارڈ ایزوف بٹالین کے سابق اہلکار دارالحکومت کیف میں شہریوں کو لڑنے کی تربیت دے رہے ہیں۔ نیشنل گارڈ کی جانب سے شہریوں کو بندوق کے استعمال اسے چلانے، گولہ بارود لوڈ کرنے اور اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تربیت دی گئی جس سے وہ اپنے دفاع کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

ایک 79 سالہ مقامی رہائشی،کا کہنا تھا کہ وہ روسی حملے کی صورت میں اپنے خاندان کے دفاع کے لیے تیار رہنا چاہتی ہیں۔ یاد رہے امریکہ، برطانیہ اور نیدرلینڈز کے بعد جرمنی نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین سے واپس بلا لیا ہے۔

جرمن وزارت خارجہ کی طرف سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یوکرین چھوڑ کر واپس آ جائیں یا کسی دوسرے ملک منتقل ہو جائیں۔ یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے بعد امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کسی وقت بھی یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔

Related posts

گھروں میں بیٹھنے کی بجائے جلسے کیلئے باہر نکلیں، فواد چوہدری

Rauf ansari

پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا

ibrahim ibrahim

آرمی چیف سے بحرینی کمانڈر ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام کی ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment