Urdu
تازہ ترین کاروبار

یوکرین کشیدگی:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ویب ڈیسک: روس اوریوکرین کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ایشیائی منڈیوں میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالرہو گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اضافے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے بعد امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کسی وقت بھی یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکہ، برطانیہ اور نیدرلینڈز کے بعد جرمنی نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین سے واپس بلا لیا ہے۔

Related posts

کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد تک پہنچ گئی

ibrahim ibrahim

چوہدری براداران کا سیاسی راستے جدا کرنے کا فیصلہ

Zaib Ullah Khan

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

ibrahim ibrahim

Leave a Comment