Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی کی 9 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد

اسلام آباد: ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی کی 9 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد، وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان پہنچنے پر ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔

ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی 9 رکنی وفد کے ہمراہ نور خان ائیر بیس راولپنڈی پہنچے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام نے نور خان ائیر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ایرانی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔ ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی آج وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرینگے۔

ایرانی وزیر داخلہ اپنے وفد کے ہمراہ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے ملاقات بھی کرینگے۔ ملاقات کے دوران پاک ایران بارڈر مینیجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلہ پر عملدآمد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

Related posts

بنگلہ دیش میں کشتی میں آتشزدگی، 35 جاں بحق، متعدد زخمی، 70 افراد لاپتہ

Rauf ansari

قومی کرکٹر محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

Hassam alam

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، شوکت ترین

Hassam alam

Leave a Comment