Urdu
تازہ ترین دنیا

روس نے چین سے فوجی و معاشی امداد کی درخواست کردی

ویب ڈیسک: یوکرین جنگ میں روس نے چین سے فوجی و معاشی امداد کی درخواست کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو چاہتا ہے کہ بیجنگ اسے یوکرین میں استعمال کے لیے فوجی سامان فراہم کرے۔ امریکی حکام نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ روس کس نوعیت کا سامان مانگ رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے روس تجارتی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بیجنگ سے معاشی امداد مانگ رہا ہے اور ایسی علامات ملی ہیں کہ چین مدد فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک چین نے اس لڑائی میں خود کو غیر جانبدار رکھا ہے مگر روسی مداخلت کی مذمت نہیں کی۔

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کہتے ہیں امریکہ یہ یقینی بنائے گا کہ معاشی پابندیوں کے دوران کوئی بھی روس کی مدد نہ کرے۔

Related posts

عمران خان کو ازبکستان کے صدرشوکت میرزیوف کا ٹیلیفون

ibrahim ibrahim

ایف بی آر کی ناانصافی، صدر کی معمر خاتون سے معذرت

Hassaan Akif

فی تولہ سونے کی قیمت میں50 روپے کی کمی

Hassaan Akif

Leave a Comment